صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور وزیر خوراک بلال یاسین کاگورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
جمعرات 18 اپریل 2024 20:43
(جاری ہے)
چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے صوبائی وزراء کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کے حالات مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ ہسپتال بند روڈ و ملحقہ علاقہ جات کی ہزاروں کی آبادی کیلئے علاج کی بہت بڑی سہولت ہے۔ ہسپتال میں ری ویمپنگ منصوبے کو مکمل کروانے کی سب سے بڑی ذمہ داری ایم ایس اور متعلقہ اداروں کی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میاں منشی ہسپتال میں ری ویمپنگ منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال میں ری ویمپنگ و دیگر اپ گریڈیشن منصوبے کے حوالے سے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت کے بعد مریضوں کیلئے بہت آسانی پیدا ہو گی۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال میں ٹراما سنٹر اور سنٹرل آکسیجن سپلائی کا منصوبہ جلد مکمل کروائیں گے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاکہ گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہسپتال میں ری ویمپنگ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلال یاسین نے کہاکہ ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر کرنے والی فرمز کو بلیک لسٹ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.