محتسب پنجاب کے حکم پر 13درخواست گزاران کو انکے زیر التوا1کروڑ 36لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) صوبائی محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر سینٹرل زون، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب، ریسکیو1122سروسز پنجاب، چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار افراد نیدرخواست گزاری کہ وہ فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التوا واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سیزیر التوا واجبات جاری کروائے جانیکی استدعا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التوا واجبات ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التوا واجبات کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پر محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کابے حدشکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :