پشاور/ انسداد دہشت گردی عدالت

جمعرات 18 اپریل 2024 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نی9 مئی کو لنڈی کوتل میں توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کی مقدمے میںاگلی سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرلیا9 مئی کو لنڈی کوتل میں توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل پیش عدالت نے ایس ایچ او کا بیان رکارڈ کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔عدالت نے مزید سماعت چار مئی تک ملتوی کردی پولی کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی۔ ملزمان نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ ۔توڑ پھوڑ کے الزام پر پولیس نے 18 ملزمان کے خلاف تھانہ لنڈی کوتل میں مقدمہ درج کردیا ہے۔