ایکسیئن شالیمار کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے کی بجلی چوری میں ملوث پتھر فیکٹری پکڑی گئی، ملزم گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق ایکسیئن شالیمارکی نگرانی میں ایس ڈی او باٹا پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے میں چیکنگ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران عمر خان روڈ پر واقع ایک پتھر فیکٹری کاتھری فیز میٹر مشکوک پایا گیا، تفصیلی جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ میٹر جعلی ہے، ملزم نے جعلی میٹر کی مدد سے بجلی چوری کرکے ادارے کو 25لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، لیسکو ٹیم نے جعلی میٹر کو قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔

متعلقہ عنوان :