پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست، ڈی سی لاہور کو قانون کیمطابق فیصلہ کرنے کا حکم

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کو مینار پاکستان، موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر ڈی سی لاہور درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ درخواست گزاران نے موقف اپنایا کہ الیکشن مہم چلانے اور کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی، عدالت پی ٹی آئی کو مغل پورہ اور دیگر علاقوں میں جلسہ کی اجازت دینے کا حکم دے۔