رکن صوبائی اسمبلی میرشعیب نوشیروانی کی ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی سے ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2024 22:01

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے ڈائریکٹر عقیل احمد بلوچ کے ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ سب کیمپس رخشان ڈویژن کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو طلبا و طالبات کی روشن مستقبل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے محدود وسائل کے ساتھ اعلی اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہے سب کیمپس خاران کو رخشان یونیورسٹی کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کی عملی جہتیں طلباء وطالبات کی نوجوان نسلوں کو شعور و آگہی سے بہرہ ور کرتے ہوئے بلوچستان کے روشن مستقبل کی عکاس ہے طلباء اور اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے دو اہم ستون ہے تعلیمی معیار پر پُر خلوص کاوش اور پر عزم جہدوجہد کامیابی کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب کیمپس کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے کے لیے بہت جلد صوبائی حکومت سے گرانٹ منظور کروائے گے سب کیمپس میں طلباء کو ایک اعلی علمی و تحقیقی ماحول کی فراہمی ہماری مشترکہ زمہ داری ہے تاہم اس موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے رکن صوبائی اسمبلی میر شعیب نوشیروانی کو جلد خاران کیمپس میں دورہ کرنے کی یقین دھانی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم بالخصوص خاران کیمپس کے تعلیمی ماحول ، اساتذہ کے مسائل،مالی بحران و دیگر معاملات میں دلچسپی پر میر شعیب نوشیروانی کے جذبے کو سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ سب کیمپس خاران کے ڈیپوٹیشن پر جانے والے اساتذہ کے معاملات کو بہت جلد حل کرینگے وائس چانسلر کاکہنا تھاکہ ایک نوجوان کے طور پر آپ سے یہی توقع ہے کہ آپ تعلیم کو اپنے ایجنڈے کا اہم حصہ بنائیں گے۔امید ہے کہ آپ پختہ عزم کے ساتھ اس مقصد کو حاصل کرپائیں گے۔\378