کلرسیداں میں پولیس مقابلہ ایک اشتہاری ملزم ہلاک

جمعرات 18 اپریل 2024 22:02

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) کلرسیداں میں پولیس مقابلہ ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔ کلرسیداں پولیس نے مقابلے میں اشتہاری ملزم واحد عرف واحدی ساکن دھمالی کو مار دیا۔

(جاری ہے)

اشتہاری اور پولیس کا مقابلہ کلرسیداں کے نواحی علاقے رجام میں ہوا۔مقابلے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کلرسیداں اور ڈی ایس پی کہوٹہ موقع پر پہنچ گئے ملزم کئی سالوں سے پولیس کو مطلوب تھا اور عدالت کی جانب سے اسے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :