صوابی،27کنال اراضی پر کاشت افیون تلف کر دی گئی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سرکل رزڑ دیہہ نارنجی میں 27 کنال اراضی پر کاشت افیون تلف کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے وضع کردہ ہدایات پر ضلع صوابی کی دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں کاشت شدہ پوست کے خلاف آپریشن کے دوران نارنجی گائوں ودیگر علاقوں میں تقریبا 27 کنال پر تلف کردیا گیا جسکی خفیہ طور پرکاشت کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل رزڑ عجب خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او پرمولی انسپکٹر گوہر خان ،ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر منصف خان ،بیٹ انچارجان و دیگر اہلکاران نے اس مہم میں بھر پور شرکت کرکے علاقہ نارنجی میں زیر کاشت پوست کو تلف کر دیا۔منشیات کی آغاز اس افیون سے شروع ہوتی ہیں جس سے کئی جوانوں کی زندگی داو پر لگ جاتی ہیں عوام کی طرف سے شکایات پر اور اس نشہ اور خطرناک چیزوں سے نجات دلانے پر ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پوست کے خلاف متحدہ آپریشن کرکے کامیاب مہم میں پوست کو تلف کر دیا عوامی خلقوں اور مقامی عمائدین کا پولیس کو اپریشن میں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ،جبکہ مزید معلومات ہونے پر باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :