صوابی،پرمولی پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کرکے قبضے سے 4موٹرسائیکل برآمد کرلئے

جمعرات 18 اپریل 2024 22:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پرمولی پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کرکے قبضے سے 4موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ عجب خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی انسپکٹر گوہر خان معہ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث انتہائی شاطر ملزم حیام کو گرفتار کرلیا،ملزم حیام باچا ولد باچا سید سکنہ کرنل شیر کلے سے دوران تفتیش 04 عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مدعی مقدمہ مقرب خان سکنہ دیر حال کالوخان نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کی گئی تھی ۔مذکورہ ملزم ایک عادی چور ہے اس سے پہلے بھی تھانہ کالوخان پولیس نے گرفتار کرکے 08 موٹرسائیکل برآمد کیے تھے۔ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہمارے فرائض منصبی میں شامل ھے جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر پولیس گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ھے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گاعلاقہ کی عوام کو چاہیے کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی ہوتی ہوئی یا پھر کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو فوری مقامی تھانہ کو اطلاع دیں تاکہ جرائم کی بیح کنی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :