ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو

جمعرات 18 اپریل 2024 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی20اور22 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سکندر پورہ، لالا، ہشتنگری، چغل پورہ، چمکنی، جھگڑا، ریڈیو پاکستان، سیٹھی ٹائون، گلبرگ، حسین آباد، زریاب، پھندو روڈ،سٹی ہوم، بانہ ماڑی، ارمڑ، اسلام آباد، فقیر آباد، شیخ آباد، مولوی جی، نشترآباد، این ایچ اے صارفین متاثر ہوں گی-پشاور کینٹ گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی 20 اور 24 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے تہکال، اسلامیہ کالج،کے ۔

(جاری ہے)

ٹی۔ایچ، کمرشل، جہانگیر آباد، این سی آر، ایئرپورٹ، پی اے ایف بیس، صدر روڈ، مال روڈ، ایم ای ایس 2 ، اولڈ ایم ای ایس، بابو گڑھی ، پلوسی 1، ماربل انڈسٹریل، سی اے اے، بہاری کالونی، تہکال پایاں، بنک آف خیبر، سکارپ 1 اور یونیورسٹی ٹائون فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :