ڈیرہ غازی خان پولیس نے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:08

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں تھانہ سخی سرور پولیس نے ایرانی ڈیزل، ٹائرز،ایل ای ڈی اور نان کسٹم پیڈ کراکری سامان کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی،قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فیاض احمد لاشاری نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل، ٹائرز، شاپر، ایل ایل ڈی اور نان کسٹم پیڈ کراکری سامان قبضہ میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

انچارج چیک پوسٹ سخی سرور فیاض احمد لاشاری نے کہا کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور مزید سیکورٹی کے پیش نظر چیکنگ کے نظام کو سخت کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :