حضور نبی اکرم ؐ کی حیات طیبہ ہمیں عمل کا راستہ بتاتی ہی:ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

جمعرات 18 اپریل 2024 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو ا۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دین اسلام انسانوں کے درمیان بھائی چارے کی فضا قائم اورانسانیت کی اعلیٰ قدروں کا تحفظ کرتا ہے ۔

تحریک منہاج القرآن اپنے قیام سے لے کر اب تک دنیا کو امن،محبت اور بھائی چارے کا پیغام دے رہی ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ کہا کہ کارکنان امن و اتحاد و یکجہتی کے سفیر بنیں۔تحریک منہاج القرآن علم،اخلاق،تربیت،تحقیق اور عقائد صحیحہ کو زندہ کرنے کی تحریک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کے سانچے میں ڈھالنا ہو گا۔

آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا ہر گوشہ تا قیامت ذریعہ رہنمائی ہے ۔اجلاس میں ماہ رمضان المبارک میں ہونے والے دروس قرآن،شہر اعتکاف,فیملی فیسٹیولز ،فوڈ سپورٹ پروگرامز ،میڈیکل کیمپس سمیت دیگر تنظیمی اہداف مکمل کرنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران کو مبارکباد دی۔صدر لاہور رانا نفیس حسین کو بہترین کارکردگی پرشیلڈسے نوازا گیا۔

اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور ،نائب ناظم اعلیٰ،راجہ زاہد محمود، علامہ رانا محمد ادریس قادری ،چوہدری امجدحسین ،پروفیسر ذوالفقار علی,ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری, ثاقب محمود بھٹی, کیپٹن(ر) عبدالمجید,شاہد اقبال یوسفی، محمد ریحان چوہدری, محمد افضل بھٹی سمیت زونل عہدیداران,ضلعی و پی پی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔