رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

جمعرات 18 اپریل 2024 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال کی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نعیم پنجوتھا کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ درخواست گزار براہ راست متاثر نہیں ہے،کریمنل درخواست میں مدعی خود آ سکتا ہے نہ کہ کوئی اس کے لیے درخواست دائر کرسکتا ہے۔ عدالت نےپراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں درخواست خارج کر دی۔نعیم پنجوتھانے بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔