جن مالکان نے ابھی تک اپنی گاڑیاں جسٹریشن نہیں کرائی وہ پندرہ روز کے اندر اندر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرالیں، محکمہ ایکسائیز سندہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدرآباد کے ای ٹی او نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام گاڑیاں جن کی ابھی تک محکمہ ایکسائز سے رجسٹریشن نہیں کرائی گئی ہے وہ پندرہ روز کے اندر اندر اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرالیں ، بصورت دیگر محکمہ ایکسائز کی صوبائی وزیر کے احکامات کے تحت محکمے کی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وہ گاڑیاں جن کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی ہے ان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی بلکہ ان پر مزید جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے، لہٰذا بغیر کسی تاخیر کے گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائیں۔

متعلقہ عنوان :