پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری ہے، وزارت مذہبی امور

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ جاری ہے۔ بکنگ سے قبل موبائل ایپ "پاک حج" یا وزارت کی ویب سائٹ سے متعلقہ حج گروپ آرگنائزر کے کوائف کی تصدیق کر لیں۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج گروپ آرکنائزر کے حج پیکیج میں آفر کی گئی سہولیات کو اچھی طرح سمجھ لیں اور کمپنی کے ساتھ تحریری معاہدہ کریں۔ سفر حج پر معاہدہ کی کاپی ہمراہ رکھیں۔ رقم کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل سے کریں۔ مزید معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور کے فون نمبر 0519207519 پر رجوع کریں ۔