سوات، فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر میڈیٹ امتحانات

امتحانی مرکز کے 200 گز کے فاصلے تک ہر قسم کے مجمع پر پابندی عائد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے ضلع سوات میں فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر میڈیٹ کے امتحانات کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے امتحانی مرکز کے اردگرد 200 گز کے فاصلے تک ہر قسم کے مجمع پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق پرچوں کے دنوں میں امتحانات کے اختتام تک لاگو رہے گا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات فیڈرل ایگزامینیشن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام اباد کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے جسکے دوران نامساعد حالات سے بچاو، امتحانی عملے کے ساتھ ساتھ طلباء کے پرسکون ماحول کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :