وفاقی پولیس کی موثر کا رروائی، خاتون کے اندھے قتل میں ملوث شخص سمیت چار ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپٹل پولیس نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے میں ملو ث 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دکیپٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کیپٹل پولیس نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے میں ملو ث 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،مورخہ یکم اپر یل 2024کو تھانہ رمناپولیس کو ایک خا تو ن اسم و مسکن نامعلوم کی نعش ملی ،جس کی بعد میں شنا خت فرینہ یاسمین کے نام سے ہو ئی،جس کو نا معلوم ملزم نے اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کیا تھا، پولیس نے نعش بعد از پو سٹمارٹم ورثاء کے حو الے کر دی، پولیس نے مقدمہ نمبر285 مورخہ02ا پر یل 2024کو درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی، تھا نہ رمنا اور ہو می سائیڈپولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد رضاکو گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے مقتولہ کو اسلحہ آ تشین سے فائر مار کر قتل کر نے کا انکشاف کیا،گرفتار ملزم کے انکشاف ونشاند ہی پر آ لہ قتل پستول اور واردات میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل بھی برآمد کرلیاگیا،اسی طرح اسلام آبا د کیپٹل پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے تین ملزمان ریاض خان، شیراز مسیح اور شفیق طاہر کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول معہ ایمونیشن اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل بھی برآمدکر لئے گئے،ملزمان نے سیکٹر ایف 15- میں ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی تھی اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری محمد اجمل کو فائرکرکے قتل کیا تھا،پولیس ٹیموں نے تمام تروسائل بروئے کارلاکر ملزمان کو ٹریس کیا اور ان کی گرفتار ی عمل میں لائی،گرفتار ملزمان کا تعلق انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ سے ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی،انہوں نے تفتیشی ٹیم کو احکامات جاری کیے کہ وہ ملزمان سے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش مکمل کرکے چالان مرتب کریں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن "پکار- 15 "یا"آئی سی ٹی ایپ"15-پر فوری اطلا ع کریں۔