تلنگانہ: بھگوا لباس پہن کراسکول آنیوالے طلبہ کو روکنے پر ہندوتوا بلوائیوں کا حملہ

جمعرات 18 اپریل 2024 22:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع منچیریال میں ہندوتوا بھگوا رنگ کالباس پہن کر اسکول آنے والے طلبہ کو روکنے پر مشتعل بلوائیوں نے اسکول پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی اورعملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق منگل کو شمالی تلنگانہ کے ضلع منچیریال کے گائوں کنی پلی کے سینٹ مدر ٹریسا انگلش میڈیم اسکول میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔

اسکول میں امتحانات جاری تھے کہ پرنسپل نے بھگوا رنگ کا لباس پہن کر اسکول آنے والے طلبہ کو داخل ہونے سے روک دیا اورانہیں یونیفارم پہن کر آنے کا کہا ۔جس پر مشتعل ہندوتوا بلوائیوں نے اسکول پر دھاوابول کر توڑپھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ہندوتوا بلوائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس واقعے کی ویڈیوز کی مددسے ملزمان کی شناخت کررہی ہے ۔