ٓیو ایس ایمبیسی اسلام آباد کی سیکنڈ سیکرٹری سپینسر سیلیبر کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

ٖلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) یو ایس ایمبیسی اسلام آباد کی سیکنڈ سیکرٹری سپینسر سیلیبر (Spencer Salibur) نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد سے ملاقات کی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے سیکنڈ سیکرٹری یو ایس ایمبیسی سپینسر سیلیبر کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر سپینسر سیلیبر نے چیئرپرسن سارہ احمد کو ویمن آف کریج کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے یو ایس حکومت کی مختلف سیکٹرز میں پاکستان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا جبکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اورجبری مشقت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔ اسی مناسبت سے سپینسر سیلیبر نے چیئرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کوسراہا اور انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بچوں کیلئے خدمات کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :