،ْآسمانی بجلی چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث خواتین سمیت 17افراد جاں بحق جبکہ 9سے زائد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

]کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری موسلا دھار طوفانی بارشوں کے باعث آسمانی بجلی چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث خواتین سمیت 17افراد جاں بحق جبکہ 9سے زائد زخمی ہوئے ہیں بلوچستان میں گزشتہ 7روز سے جاری طوفانی بارشوں کے مختلف اسپیل کے دوران موسلادھار بارشوں ژالہ باری اور سیلاب کے دوران آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 10افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز بارشوں کے دوسرے اسپیل کے دوران چمن میں سیلابی ریلے میں گاڑی پھنسنے اور دوسرے واقعے میں ایک بچہ ریلے میں بہہ جانے سے 7افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4خواتین اور 2بچے شامل ہیں بلوچستان بھر میں آسمانی بجلی ، چھتوں کے گرنے سمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی اور 9افراد زخمی ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کے جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے