ٹ*تربت کے سماجی کارکن جمیل عمر بلوچ کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔

جمعرات 18 اپریل 2024 22:35

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنونیئراور سرگرم سماجی کارکن جمیل عمر بلوچ کو بلور کیچ سے موٹر سائیکل سواروں نے مبینہ طور پر اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

فیملی ذرائع کے مطابق جمیل عمر کولواہ میں عزیز واقارب کی حال پرسی کے بعد گزشتہ روزاپنی گاڑی میں اپنے دوست ثناء بلوچ کیساتھ واپس اپنے گھر دشتی بازار تربت آرہے تھے کہ دونوں کو زبردستی پکڑ کر ساتھ لے گئے ہیں، فیملی کو انکی زندگی کے حوالے سے تشویش ہے ۔

متعلقہ عنوان :