عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

جمعرات 18 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب کو درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران ریاض کیخلاف درج 9 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تھا لیکن انکوائریوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا ،انکوائریوں کی بنیاد پر گرفتاری کا خدشہ ہے ، لہذاغیر ظاہر مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔