لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 01:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم ، ان کے ریفنڈز، نوٹسزاور آڈٹ سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ٹیکس کلینک منعقد کیا گیا ۔لاہور چیمبر کی دس سے زائد فرموں نے ٹیکس کلینک کے دوران اپنے مسائل پیش اور ماہرین نے ان کا حل تجویز کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا پہلا چیمبر ہے جس نے اے سی سی اے پاکستان کے اشتراک سے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

ملینیئم لااینڈ کارپوریٹ کمپنی کے مینیجنگ پارٹنر عمر ظہیر میر نے ٹیکس کلینک مشاورتی سیشن میں ممبران کے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں ٹیکس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے ٹیکس کلینک میں خصوصی طور پر شرکت کی اور شرکاء کو اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ترجمان کیمطابق ٹیکس کلینک ہر جمعرات ممبران کو بلامعاوضہ ٹیکس معاملات پر مشاورت فراہم کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :