cچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیرصدارت شہباز ہال حیدرآباد میں سہون شہر ،لال شہباز قلندر کے مزارکی تزین وآرائش اورجامشورو سے سہون تک ڈیوئل کیئریج وے روڈ کے متعلق اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 02:55

2حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے آج شہباز ہال حیدرآباد میں سہون شہر ،لال شہباز قلندر کے مزارکی تزین وآرائش اورجامشورو سے سہون تک ڈیوئل کیئریج وے روڈ کے متعلق اجلاس کی صدارت کی-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ میلے کے دوران زائرین کو مزار تک پہنچنے میں مشکلات پیش آتیں ہیں اور اس اجلاس کا مقصد مزار کی جانب جانے والے روڈ اور گلیوں کو کشادہ کرنے ، تجاوزات کا خاتمہ اور سہون شہر کی بحالی ہے - علاوہ ازیں بائے پاس سے مزار کی جانب جانے والے روڈ کو کشادہ کریں اور فٹ پاتھ بنائیں جائیں - انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ، بس اسٹینڈ کے بحالی اور ڈرینج اسکیموں کو بہتر کیا جائی- چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ مزار سے روڈقلعے تک بھی ہوناچاہیے - انہوں نے محکمہ اوقاف کے افسران کو سختی سے ہدایات کیں کہ زائرین کو مزار پر حاضری کے لیے جانے کے لیے باقائدہ ایک طریقہ کارتشکیل دیاجائی-چیف سیکریٹری نے چیئرمین کو ہدایت کی کہ سہون میونسپل میں ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنایاجائے -چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سید اعجاز شاہ کو ہدایت کی کہ مزار کی جانب جانے والے روڈکی وائیڈننگ کی اسیکم بنائی جائے اور چیئرمین سہون بس اسٹینڈ کی اسکیم تیار کرکے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو دیں جبکہ سیکریٹری پلک ہیلتھ سہون کا دورہ کرکہ بقیہ ڈرینیج اسکیم کے مکمل کرنے کو یقینی بنائے - اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو طارق علی نے کہا کہ میلے کے دوران بڑی تعداد میں ملک بھر سے عقیدتمندشرکت کرتے ہیں اور مزار کے داخلی اور خارجی مقامات انتہائی چھوٹے ہیںجس کی وجہ سے سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں -سیکریٹری ہیلتھ ریحان بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ سہون میں میڈیسن ، ویئر ہاس تکمیل کے مراحل میں ہیں - اجلاس میں سیکریٹری بلدیات سید خالد حیدر شاہ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ سہل قریشی، سیکریٹری ہیلتھ ریحان بلوچ ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد بھی موجود تھے ،دریں اثناچیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدرشا نے ہ انڈس ہائے وے روڈ جامشورو سے سہون تک ڈیوئل کیریج وے روڈ کی تعمیرمیں تاخیرسے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اورجلد تکمیل کے سلسلے میں شہباز ہال حیدرآباد میںاجلاس کی صدارت کی -اجلاس میں ہونے والے المناک حادثات کا جائزہ لیاگیا - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائے وے اتھارٹی( این ایچ ای) نے روڈ کی مکمل تعمیرمیں بہت تاخیر کی ہے اور مقررہ وقت پرکام مکمل نہیں کیا - انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںوزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم پاکستان سے بھی بات کی ہے - چیف سیکریٹری سندھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے - انہوں نے کہا کہ 2019 سے اب تک 115 افراد ہلاک اور 317 زخمی ہوچکے ہیں جو کہ انتہائی تفتیش ناک بات ہے - اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے این ایچ اے کے افسران نے بتایا کہ ڈیوئل کیریج وے روڈ ماہ جون 2024 تک مکمل ہوجائے گا- ڈپٹی انسپیکٹر جنرل موٹر وے محمد سلیم نے بتایا کہ انڈس ہائے وے میں 10 خطرناک ،موڑ ہیں جس کی وجہ سے 90 فیصد حادثات رونما ہوتے ہیں -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ نے کہ محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ ماہولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پانی کی صورتحال پر گہری نظررکھی جائے اور کلورٹس تعمیر کیے جائیں اور2022 کی شدیدبارشوں کو نظرمیں رکھتے ہوئے روڈ کی تعمیرکو یقینی بنایاجائے - چیف سیکریٹری نے موٹروے پولیس کو نفری میں اضافے اورکنٹرول روم کی تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی -اجلاس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز اور دیگر افسران نے شرکت کی -اجلاس میں میئر حیدرآباد کاشف شورو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں نکاسی آب و فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے کے متعلق کام جاری ہیں جبکہ عبدالستار ایدھی روڈ پر کچھ گھرتجاوزات کی صورت میں تعمیر ہیںجن کو ختم کرکے ان کو بدلے میں معاوضہ دیا جائیگا اور اس رقم بھی دستیاب ہے جبکہ مذکورہ روڈ پرسے حیسکو کا ہائی ٹرانسمیشن پول بھی ہٹانے کی ضرورت ہے ہ آ نمبر۔