ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

جمعہ 19 اپریل 2024 11:33

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ ہواہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 21233 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 4608 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 54 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 2984 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر37 فیصد کا اضافہ ہوا، فروری میں ٹریکٹروں کے 3366 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں ملت کے 13775 یونٹس اوراے جی ٹی ایل کے 7458 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :