ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لوئر کوہستان کا پٹن بازار کا دورہ، گراں فروشی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

جمعہ 19 اپریل 2024 13:11

لوئر کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو لوئر کوہستان نے تحصیلدار کے ہمراہ پٹن بازار کا دورہ کیا اور گراں فروشی اور غیر معیاری کی فروخت پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے گراں فروشی، نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیا کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے۔