ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا

جمعرات 2 مئی 2024 14:48

ملک بھر  میں فائر فائٹرز  کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ملک بھر میں فائر فائٹرزکا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد فائر فائیٹرز کو خراج تحسین پیش کرنا ،ان کے مسائل اور حل سمیت اس شعبہ کی اہمیت کے حوالہ سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔