غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد

معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے‘ عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو

جمعرات 2 مئی 2024 14:31

غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے،اس معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے،کسان کی حالت زار کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے،پولیس نے کسانوں پر احتجاج کرنے ظلم ڈھایا ہے،وزیر اعلی لوگوں کے ساتھ ظلم کرنے کے علاہ کچھ نہیں کریں گی ۔