وائس چانسلر کے آئی یو سے کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹو استور کی ملاقات،کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی کو فعال بنانے بارے تبادلہ خیال

جمعہ 19 اپریل 2024 13:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ سے کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹواستور کرنل خلیل نے ملاقات کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی کو فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ سپورٹس کمیٹی اور سپورٹس سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مستقبل قریب میں سکی اکیڈمی کو فعال کرتے ہوئے قومی وبین الاقوامی سطح کے گیمز بلخصوص گلگت بلتستان کے اندر سکی کی تقریبات منعقد کرنے کے ممکنات پر غور کیاگیا۔ملاقات میں وائس چانسلرنے ہائی ایلٹچوڈسکول رٹو استورکے کمانڈنٹ اور ان کی ٹیم کی جانب سے تعاون کو سراہتے ہوئے مزید اشتراک کو بڑھانے پر زور دیا۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ کے آئی یو سکی اکیڈمی کے لیے ہائی ایلٹچوڈ سکول رٹو ٹرینئر دے گا۔جو جامعہ میں سکی سے دلچسپی رکھنے والے طلبا کو سکی کی تربیت فراہم کریں گے۔ملاقات کے بعد وائس چانسلر کے ہمراہ کمانڈنٹ ہائی ایلٹچوڈسکول رٹواستور نے کے آئی یو کی زیر تعمیر سکی اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :