ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مالیاتی استحکام اور خودمختاری اجلاس میں وائس چانسلرکی آن لائن شرکت

جمعہ 19 اپریل 2024 13:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں مالیاتی استحکام اور خودمختاری کے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس کی صدارت ایچ ای سی کے ایڈوائزر ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ بٹ نے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے رجسٹرار، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز،ٹریژرار، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز اور ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے ذرائع پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات آمد نی کے ذرائع پید اکرنے کے لیے تحقیقی مصنوعات اور سہولیات کی کمرشلائزیشن، سپانسرز کو متحرک کرنے، تجارتی مقاصد کے لیے یونیورسٹی لیبز کا استعمال، فیکلٹی اور محققین کی مشاورتی خدمات، ٹیک انکیوبیشن سینٹرز اور پارکس کا قیام کے منصوبوں پر کام کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ان ذرائع سے آمدنی پید اکرنے کے لیے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبا اور سوسائٹی کو متحرک کرنے کے ممکنات بارے گفتگو کی گئی۔

متعلقہ عنوان :