بھارت،ریاست مغربی بنگال میں پیرا ملٹری فورس کا اہلکار پولنگ بوتھ میں مردہ پایا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:21

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار پولنگ بوتھ میں مردہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار ریاست کے شہر مٹھ بھنگہ میں پولنگ بوتھ میں مردہ پایا گیا،اس کے سر میں چوٹیں پائی گئیں ۔ اہلکار کی موت کی وجہ جاننے کےلئے اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :