قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی

جمعہ 19 اپریل 2024 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دو رکن قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے کے علاوہ ایجنڈے کی کارروائی نمٹائی گئی۔ اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔