تھانہ خانپور پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

جمعہ 19 اپریل 2024 13:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ خانپور پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس برآمد کر لی۔تھانہ خانپور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (پی ایس پی ) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خنان ولد عبدالرحمان سکنہ نین سکھ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1 کلو 960 گرام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

خنان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔