عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر سر دار ایاز صادق

ریکوزیشن کے بعد 14 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا ضروری ہوتا ہے،ہم نے اس سے پہلے طلب کر لیا ہے، اسپیکر

جمعہ 19 اپریل 2024 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر علی خان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی، اس میں جن امور کو زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا وہ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لئے انہیں یہاں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا تاہم ریکوزیشن کے بعد 14 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا ضروری ہوتا ہے،ہم نے اجلاس اس سے پہلے طلب کر لیا ہے۔