صوبائی حکومت کے احکامات پر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ضلع کرم

جمعہ 19 اپریل 2024 14:00

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل در آمد جاری ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کے زیرِ صدارت پاراچنار بازار کے جملہ نانبائی ایسوسی ایشن کیساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیط اللہ اور ڈی ایف سی کرم بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرم نے جملہ نانبائی ایسوسی کو ہدایات جاری کئے کہ آٹے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اور صوبائی حکومت کے احکامات پر 200 گرام روٹی 30 روپے اور 100 گرام روٹی 15 روپے فروخت کرنا ہوگا۔ اگر کسی نے بھی مقررہ نرخ سے زیادہ فروخت کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اجلاس میں جملہ نانبائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کرم کو یقین دہانی دی کہ انشاء اللہ وہ حکومت کی طرف سے مقررہ نرخ کی خلاف ورزی نہیں کرینگے اور مقررہ نرخ پر روٹی فروخت کرینگے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم نے نانبائی ایسوسی ایشن کے بعض مسائل موقع پر ہی حل کردئیے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کرم کی طرف سے اس فیصلے کا زبردست الفاظ میں خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :