تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) تھانہ حضرو پولیس نے منشیات فروش بلال احمد کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ حضرو کے ایس ایچ او سجاد حیدر اور ان کی ٹیم نےپولیس کی ٹیم نے منشیات فروش بلال احمد ولد ریاست سکنہ برہ زئی تحصیل حضرو کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم بلال احمد سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ یاد رہے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان جو منشیات کی سخت مخالف ہیں حضرو میں تین ماہ کی تعیناتی کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو سجاد حیدر نے تھانہ حضرو کی حدوں سے تقریبا 70 کے قریب منشیات فروش گرفتار کیے اور ان کو سرکاری مہمان بنایا سرکل حضرو میں منشیات کے خلاف مہم شروع کرنے پر عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر غیاث گل خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نئے خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :