کمشنر گلگت ڈویژن کا پی ایچ کیو ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 14:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے پی ایچ کیو ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت کا اچانک دورہ کیا ،ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ، سی سی یو، کارڈیالوجی وارڈاور دیگر شعبوں میں گئے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔‬‫کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔‬انہوں نے مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں سوال پوچھے اور ‫مریضوں نے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

‬کمشنر گلگت ڈویژن نے مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔‬اس موقع پر مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‫میرا ہر لمحہ عام آدمی کی بہتری اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف ہے ۔

(جاری ہے)

‫میں خود ہسپتالوں کے دورے کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں اور معیاری علاج معالجہ آپ سب کا حق ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی خریداری کے لیے اضافی بجٹ بھی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس دوران کمشنر گلگت ڈویژن کمال خان نے تمام سٹاف اور ڈاکٹروں کی حاضریاں چیک کی، جو ڈاکٹر اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کو حکم دیا کہ غیر حاضر سٹاف کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے۔

متعلقہ عنوان :