پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام فلورا فیسٹول کا انعقاد 18 کی بجائے 22 اپریل کو ہوگا

جمعہ 19 اپریل 2024 14:55

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) توقیر حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی سرپرستی میں جشن ِبہاراں کی مناسبت سے پی ایچ اے سرگودھا کے زیرِاہتمام فلورا فیسٹیول 2024ء کا انعقاد خوش آئندہ ثابت ہوگا اور اس فیملی فیسٹیول کو اہلیان ِسرگودھا تادیر اپنی خوشگوار یادوں میں زندہ رکھیں گے۔

فلورا فیسٹول کا اہتمام 18 تا 22 اپریل کی بجائے اب 22 اپریل تا 28 فروری عمل میں لایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ قبل ازیں 4 روزہ فلورا فیسٹیول کے انعقاد کا پروگرام فائنل کیا گیا تاہم عوامی اصرار پر اس فیملی فیسٹیول کا دورانیہ حسب ِسابق ایک ہفتہ پر محیط کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ لوگوں کو صحت مندانہ تفریحی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈی جی توقیر حیدر کاظمی نے مزید کہا کہ جشن ِبہاراں کے حوالہ سے منعقدہ فلورا فیسٹیول 2024ء میں عوام کی تفریح طبع کو مقدم رکھتے ہوئے موسم ِبہار کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ میوزیکل، میجیکل اور ورائٹی شوز، فوڈ کورٹ، فائر ڈانس، کڈز ایکٹیویٹیز، مکینیکل رائیڈز، صنعتی نمائش، اسٹیج ڈرامے، شاعری اور ادبی مقابلہ جات سمیت دہگر رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

، یہی نہیں بلکہ اس موقع پر منعقدہ میوزیکل شو میں مقامی و ملکی نامور فنکار اور گلوکار اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے مزید کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا کو صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے جہاں پارکس، گرین بیلٹس اور گرین ایریاز کو مینٹین رکھتے ہوئے سرگودھا کے گرین کور میں اضافہ کیلئے نئے پارکس، گرین بیلٹس و گرین ایریاز کے قیام کے حوالہ سے ہنگامی بنیادی پر مصروف عمل ہے وہیں عوام کو رنگا رنگ مثبت تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے بھی جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں، سرگودھا میں فلورا فیسٹیول کے ساتھ ساتھ لوک میلہ کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، اس مثبت و صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے مزید اقدامات بھی فروغ دیئے جائیں گے تاکہ اہلیان سرگودھا کو بڑے شہروں کے ہم پلہ تفرہحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلاتے ہوئے گرین سٹی میں تبدیل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :