روس میں ٹی یو ۔22 ایم 3 سٹریٹجک بمبارطیارہ حادثہ میں عملے کا ایک رکن ہلاک

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) روس میں ٹی یو ۔22ایم 3 سٹریٹجک بمبار طیارہ حادثہ میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق علاقائی گورنر ولادیمیر ولادیمیروف نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ روسی ایرو سپیس فورسز کا ٹی یو۔

(جاری ہے)

22 ایم 3 سٹریٹجک بمبار طیارہ جنوبی روس میں گر کر تباہ ہوگیا جس مین سے عملے کے 3 ارکان کو نکالا گیا جن میں سے ایک جانبر نہ ہو سکا جبکہ پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ طیارہ سٹاوروپول کے علاقے کراسنوگوارڈیسکی میں اس وقت حادثہ کا شکار ہوا جب وہ جنگی مشن مکمل کرنے کے بعد ہوائی اڈے پر واپس جا رہا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔