متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ

جمعہ 19 اپریل 2024 17:03

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں   جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پرنموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.669 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.615 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، مارچ 2024 میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 548 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 34 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 410 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں یواے ای سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر43 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 21.037 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔