بہترین نظم و ضبط کیساتھ نئی نسل کیلئے درس و تدریس کا شاندارماحول فراہم کرنے کیلئے سدھنوتی میں آرمی پبلک سکول کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2024 17:13

سدھنوتی/مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سدھنوتی میں بہترین نظم و ضبط کیساتھ نئی نسل کیلئے درس و تدریس کا شاندارماحول فراہم کرنے میں شہرت کے حامل آرمی پبلک سکول کا آغاز کردیا گیا۔اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر اور ملک پاکستان کے دفاع کیلئے دی جانے والی خدمات میں ہمارا بہت حصہ ہے ،یہاں آرمی پبلک سکول کا قیام ہماری خدمات اور قربانیوں کا اعتراف بھی ہے ،ہمیں اپنی نسلوں کو نظم و ضبط کیساتھ بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کی ڈیمانڈ پر سیکرٹری خوراک و سابق کمشنر پونچھ سہیل اعظم خان نے آرمی پبلک سکول کے قیام کیلئے کوششیں کیں اور سکول کا قیام عمل میں آیا اور اب کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے،یہ ادارہ تعلیمی میدان میں نئے دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور نوجوان نسل کو ملک و قوم کی خدمت اور ترقی کے لیے تیار کر کے علاقہ کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اہلیان علاقہ نے آرمی پبلک سکول کے قیام پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا،، جی او سی مری میجرجنرل محمد عرفان اور بریگیڈ کمانڈر راولاکوٹ کا شکریہ ادا کیا۔