ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے، امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دےے گئے کنٹرولر ڈیرہ بورڈ

جمعہ 19 اپریل 2024 17:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024ءکا آغازہو گیا‘ 161 امتحانی مراکز میں 47800 طلباءو طالبات امتحان دیں گے‘ امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دےے گئے، کنٹرولر ڈیرہ تعلیمی بورڈ و قائمقام چیئرمین ڈاکٹر طاہر اللہ جان۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024ءکا آغاز ہو گیا ہے۔

قائمقام چیئرمین و کنٹرولر ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لیے 161 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے 102 طلباءجبکہ 59 طالبات کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024ء میں کل 47800 طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قائمقام چیئرمین و کنٹرولر ڈیرہ تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے بتایا کہ نقل کے خاتمے کے لیے امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اور وہیں سے امتحانی ہالوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان شاءاللہ صاف شفاف اور پرامن ماحول میں امتحانات کا انعقاد ہر صورت میں یقینی بنایاجائے گا۔ بوٹی مافیا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ حق دار طلبہ کو ان کا حق مل سکے۔

متعلقہ عنوان :