لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں

دہشت گردوں نے کالے رنگ کی 70سی سی موٹرسائیکل استعمال کی ، موٹرسائیکل سلمان مسیح کے نام اور پتہ کا لاپل کر سچن کالونی بزرٹا لائن ہے

جمعہ 19 اپریل 2024 18:38

لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے موٹرسائیکل کا مالک کون ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کرنے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دہشت گردوں نے کالے رنگ کی 70سی سی موٹرسائیکل استعمال کی ، موٹرسائیکل سلمان مسیح کے نام اور پتہ کا لاپل کر سچن کالونی بزرٹا لائن ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا ماڈل 2012 ہے تاہم تفتیشی حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :