Live Updates

چنیوٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن ''ڈرگ فری پنجاب'' کے تحت عملی اقدامات جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 20:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ''ڈرگ فری پنجاب'' کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت پولیس ٹیموں کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مختلف علاقوں سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث چھ منشیات فروش ملزمان گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر اعجاز عمران نے ٹیم کے ہمراہ ملزم ظفر کو 1320 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اسد عباس نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان اعجاز، بلال کو ایک کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ رجوعہ سب انسپکٹر انوارالحق نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان سلیمان، شہباز کو 1700 گرام چرس سمیت گرفتار کیاایس ایچ او تھانہ کوٹ وساوا سب انسپکٹر محمد ضیاء نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ملزم عاصم کو چرس سمیت گرفتار کیا گرفتار منشیات فروش ملزمان ظفر،سلیمان، اعجاز،بلال،عاصم،شہباز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ راحمد کا کہنا تھا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا کر منشیات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات