عوام پر پھر پٹرول بم گرا کر عوام کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے،میاں اعجاز حسین

جمعہ 19 اپریل 2024 20:22

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) عوام پر پھر پٹرول بم گرا کر عوام کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں اعجاز حسین نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ بنک سے قرضے لینے والے حکمران طبقہ نے اسکی اندھی تقلید کرتے ہوئے غریب عوام کی کمر توڑدی ہے۔

مہنگائی بیروزگاری سے لڑتی عوام زندہ لاشیں بن چکی۔ عام آدمی بچوں کو روٹی کھلا? یا بلوں کی بھرپائی کرے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام پر ٹیکس پہ ٹیکس عائد کرتے جارہے ہیں۔ جسکی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر پٹرول مہنگا کر کے یہ ثابت کر دیا کہ حکومت نے غریب مار مہم شروع کر دی ہے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگتی ہیں غریب عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر کاشف سرور بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی گئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں تو بڑھ جاتی ہیں لیکن ٹرانسپورٹ کے ساتھ نا انصافی کی جاتی ہے پٹرولیم مصنوعات کی بار بار قیمتیں بڑھنے کے باوجود کرایہ نہیں بڑھانا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اگر حکومت نے یہی سلسلہ جاری رکھا تو ٹرانسپورٹ مالکان جلد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کریں گے اور پورے ملک میں احتجاج کریں گے حکومت کو چاہئیے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بدلے انکی کڑی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام پر بوجھ نہ ڈالا جا? بلکہ ٹیکس چوروں کو نیٹ ورک میں لایا جائے تاکہ غریب عوام پر ظلم نہ ہو سکے۔