قائمقام ناظمہ صوبہ بالائی سندھ کے 2 روزہ دورے پر روانہ

جمعہ 19 اپریل 2024 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) قائم مقام ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ شگفتہ ابراہیم 20 اپریل کو بالائی اور زیریں سندھ کے دو روزہ دورے پہ روانہ ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

دورے کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد ڈویڑن کی ناظمات کی عید ملن اور رپورٹنگ اجتماع میں شرکت کریں گی۔ سہ ماہی کارکردگی کے علاوہ استحکام خاندان ، رمضان رپورٹ اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ بعد ازاں وہ سکھر روانہ ہوں گی۔ ان کے ہمراہ نائب ناظمات عظمی اظہار اور عذرا جمیل بھی ہوں گی۔#