موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا۔جمعہ کے روز وفاقی وزیر کی زیر صدارت وزارت مواصلات میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند کی طرف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو این ایچ اے کے جاری منصوبوں بارے بریفننگ دی گئی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود سمیت وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات نے این ایچ اے کی طرف سے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں روڈ انفراسٹرکچر بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں اوراین ایچ اے روڈ نیٹ ورک بڑھانے کے لئے خود ریونیو پیدا کرے گااجلاس میں اس حوالے سے کئی سفارشات پر غور کیا گیا وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ایچ اے موٹر ویز اور قومی شاہراہیں بنانے کے لئے صوبوں کے ساتھ مالی اشتراک کی تجویز پر غور کر رہا ہے انہوں نے روڈ انفراسٹرکچر بنانے کے لئے ایک نئی اور واضح پالیسی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا اس ضمن میں ملک میں ٹول پلازہ کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا وفاقی وزیر نے کہا کہ موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ پر جرمانہ، جرم کو جائز کرنے کے مترادف ہے آئندہ کوئی اوور لوڈ ٹرک موٹر وے پر نہیں چلے گا بلکہ موٹر وے کے ساتھ کچا راستہ بنا کر وہاں اتارا جائے گا تاکہ اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی ہو اجلاس میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے حویلیاں۔

(جاری ہے)

تھا کوٹ موٹروے کو گلگت -سکردو تک توسیع دینے بارے بھی غور کیا گیا مزید براں انہیںریکوڈک تک روڈانفراسٹرکچر کے منصوبے کے متعلقبریفنگ بھی دی گئی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان