محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے لئے جیوٹ بیگ اورپولی پراپلین بیگ کا وزن مقرر کر دیا
جمعہ 19 اپریل 2024 20:57
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے ضمن میں جاری کی گئی پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر متعلقہ ضلع میں گندم خریداری آپریشنز کا انچارج ہوگا جبکہ تحصیل پر اے ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر پروکیورمنٹ آفیسرز ہوں گے۔
انہوں نے بتایاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں فوڈ ڈیپاٹمنٹ پنجاب کا عملہ ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گا نیز ڈویژنل کمشنرز،ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور سیکرٹری خوراک صوبائی سطح پر نگران مقرر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب میں دیگر محکموں کے وزرا اور سیکرٹریز کو بھی گندم خریداری مہم کی نگرانی کیلئے سپروائزمقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی خریداری پالیسی کے مطابق متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ضلع، تحصیل اور سینٹر سپر وائزر کی کمیٹی تشکیل دے گا جس میں ارکان اسمبلی، پولیس،زراعت اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ فیلڈ سٹاف کی تعیناتیوں اور عملہ کی کمی پوری کرنے کیلئے محکمہ خوراک کے ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائدکر دی گئی ہے تاہم ایسے ملازمین جن پر ماضی میں کوئی انکوائری یا سابقہ بقایاجات کی عدم ادائیگی ہو انہیں کسی پر چیز سنٹر پر تعینات نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی شکائت یا مسئلہ کی غر ض سے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.