پولیس چوکی ہڑپہ اسٹیشن کا تھانیدار 15ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) انسداد رشوت ستانی کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر پولیس ہڑپہ اسٹیشن چوکی کے اے ایس آئی محمد لطیف کو پندرہ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم تھانیدار محمد لطیف کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

چک4دس ایل کے محنت کش محمد محسن جوئیہ اور خاتون زرینہ بی بی وغیرہ کا لڑائی جھگڑے کا معاملہ چل رہا تھا کہ تھانیدار نے 30ہزار روپے رشوت مختلف اوقات میںلے لی اور معاملہ لٹکائے رکھا اورپھر مزید پندرہ ہزار روپے کا مطالبہ کر دیا۔

جس پر محمد محسن نے انٹی کرپشن کو اطلاع دے دی انٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کرتھانیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے مقدمہ161ت پ اور5/2/47پی سی اے درج کر لیا اور تھانیدار کو حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :