اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ملزم بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔حاملہ ہوجانے پر مانع حمل کی دوا کھلا دی جس سے لڑکی کی حالت بگڑ گئی۔ جو ہسپتال میں انتقال کر گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 21:37

اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل۔ملزم بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔حاملہ ہوجانے پر مانع حمل کی دوا کھلا دی جس سے لڑکی کی حالت بگڑ گئی۔ جو ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔ مدعی مقدمہ کا الزام۔ایف ائی ار کے مطابق ابادی بھٹہ والی مرزا پور کے رہائشی وسیم ولد باغ علی کے پاس 15/16 سالہ نائلہ گھریلو ملازمہ تھی جس سے وسیم بلیک میل کر کے اس کی مرضی کے خلاف متعدد بار زبردستی مبینہ زیادتی کرتا رہا۔

جس کی وجہ سے نائلہ حاملہ ہوگئی۔حاملہ ہو جانے پر وسیم نے اسے مانع حمل کی دوا کھلا دی تاکہ حمل ضائع ہو جائے جس سے لڑکی کی حالت دن بدن خراب ہونے لگ گئی تو وسیم اسے ہسپتال لے گیا اور اس کی نانی عذرا بی بی کو نائلہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی اطلاع دے کر وہاں سے چلا گیا عذراں بی بی جب دیگران کے ہمراہ ہسپتال پہنچی تو لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ساہیوال ہسپتال ریفر کردیا گیا دوران علاج لڑکی نے اپنی نانی کو اس حالت تک پہنچنے کی زیادتی کے بارے میں سب کچھ بتا دیا اور لڑکی دوران علاج چند دن موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

متوفیہ کی نانی نیمرنے سے قبل اپنی نواسی کے دئے گئے بیان پر تھانہ سٹی دیپالپور میں درخواست دے دی جس پر پولیس نے ملزم وسیم کے خلاف قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 860/24 درج کر لیا ہے۔پولیس نے سائنسی طریقے سے تفتیش اور شواھد اکھٹا کرنا شروع کر دئے ہیں پولیس کی تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ انے کے بعد گھریلو ملازمہ کی موت کے بارے میں اصل حقائق سامنے ائینگے پولیس ملزم کی گرفتاری ے لئے چھاپے مار رہی ہی#